0

نیٹ فلکس سیریز پر بھارت میں پابندی کا مطالبہ — احسن اقبال کا جواب

کراچی (پی ٹی وی نیوز) پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز “جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” پر بھارت میں پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی فلمی تنظیموں اے آئی سی ڈبلیو اے اور ایف ڈبلیو آئی سی ای نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر سیریز پر بھارت میں پابندی کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹفارم ایکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ فن کو ہتھیار نہیں بنانا چاہیے۔ سیریز 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں