0

وزیراعظم کا این سی سی آئی اے کی اصلاح کا حکم — قومی سطح کی سائبر پولیس بنانے کا منصوبہ

اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تنظیم نو کا حکم دیتے ہوئے اسے قومی سطح کی پاکستان سائبر پولیس بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے چار وزرا — محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب اور شزا فاطمہ خواجہ — پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے جو ہفتے کے آخر تک سفارشات پیش کرے گی۔ ایجنسی میں آئی ٹی اور اے آئی کے ماہرین میرٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں