باجوڑ (پی ٹی وی نیوز) لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے واقعے میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 25 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان روزگار کی تلاش میں غیر قانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کی تصدیق اور متاثرین کی شناخت کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں جبکہ اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔




