0

کراچی عمارت گرنے پر وزیراعلیٰ کا ایکشن — ایس بی سی اے سربراہ سمیت تین افسر ہٹا دیے گئے، 16 معطل

کراچی (پی ٹی وی نیوز) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد کو دونوں عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی غفلت پر ہٹا دیا گیا جبکہ ایس بی سی اے کے 16 افسران معطل کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے عمارت کے مالک سلمان طاہر اور بلڈر ذیشان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔ اب تک چار افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں