0

سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار، ایف آئی آرز درج۔ کون ہے اتنا طاقتور جس کی ایما پر ایف آئی آرز درج ہونے اور گرفتاری کے بعد بھی اپنی اپنی نوکریوں پر بحال ہیں؟

جہلم (پی ٹی وی نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) جہلم نے سرکاری ملازمین کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں رشوت لیتے پکڑ کر دو مقدمات درج کر لیے، لیکن ملزمان آج بھی اپنی نوکریوں پر بحال ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کون ہے اتنا طاقتور جس کی ایما پر وہ آج بھی اپنی اپنی نوکریوں پر بحال ہیں؟

ایف آئی آر نمبر 15/26 (رپٹ نمبر 5) مورخہ 9 اکتوبر 2026 کے مطابق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جہلم کی عدالت میں زیر سماعت اراضی انتقال کی اپیل کے سلسلے میں عدالت کے ریڈر اشتیاق نے مبینہ طور پر 50 ہزار روپے رشوت طلب کی، 15 ہزار روپے وصول کیے اور مزید 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ سائل نے رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے رابطہ کیا، جس پر چھاپہ مار کر ریڈر کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر نمبر 15/26

دوسری ایف آئی آر نمبر 16/26 (رپٹ نمبر 4) 26 اکتوبر 2026 کو درج ہوئی، جس میں نائب قاصد اختر پر 5 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے، اسے بھی مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ایف آئی آر نمبر 16/26

دونوں مقدمات دفعہ 161 تعزیرات پاکستان اور 5(2)47 انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت درج ہوئے۔ رنگے ہاتھوں گرفتاری اور مقدمات کے باوجود ملزمان کا نوکری پر بحال رہنا سوالیہ نشان ہے، اور مطالبہ ہے کہ انہیں فوری معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں