0

سندھ: سرکاری کالجوں میں 75 فیصد حاضری لازمی — کم حاضری پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں (26 نومبر کی خبر)

کراچی (پی ٹی وی نیوز) سندھ حکومت نے سرکاری کالجوں کے طلبہ کے لیے کم از کم 75 فیصد حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 26 نومبر کو کراچی میں کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی پہلی مشاورتی کانفرنس میں کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری کالجیز ندیم الرحمن میمن نے کی۔

فیصلے کے مطابق 75 فیصد سے کم حاضری والے طلبہ کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی اور اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ حاضری میں کمی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ پابندی صرف سرکاری کالجوں پر لاگو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں