0

گجرات: دسمبر کی انسداد پولیو مہم میں 5 لاکھ 8 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

گجرات (پی ٹی وی نیوز) گجرات میں دسمبر میں ہونے والی چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 8 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم 12 سے 15 دسمبر تک جاری رہے گی، جس میں موبائل اور ٹرانزٹ ٹیموں سمیت 5,169 صحت کارکن حصہ لیں گے۔ بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو محکمہ صحت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سید اعتزاز احمد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم شروع ہونے سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرنے اور مؤثر نگرانی پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں