0

کرک میں چھ سال بعد پولیو کا پہلا کیس — ملک بھر میں رواں سال تعداد 10 ہو گئی

کرک (پی ٹی وی نیوز) ضلع کرک میں چھ سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد رواں سال 2026 میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم تیز کرنے اور قطرے پلانے سے رہ جانے والے بچوں تک رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں