0

آزاد کشمیر حکومت کا 15 ارب روپے کا 100 روزہ ایکشن پلان — 70 موبائل اسپتال اور 75 الیکٹرک بسیں شامل

مظفر آباد (پی ٹی وی نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے 15 ارب روپے کا 100 روزہ ایکشن پلان پیش کر دیا ہے جس کا مقصد صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ وزیراعظم افتخار گیلانی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ وزرا نے جمعرات کو مظفر آباد میں صحافیوں کو منصوبے کی تفصیل بتائی۔

منصوبے کے تحت صحت کاروان کے ذریعے دور دراز علاقوں میں 70 موبائل اسپتال یونٹ فراہم کیے جائیں گے، 20 ماڈل بنیادی صحت مراکز اور 10 دیہی صحت مراکز قائم ہوں گے۔ تعلیم کے شعبے میں پانچ دانش اسکول، مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی اور 5 ہزار لیپ ٹاپ شامل ہیں جبکہ سات شہروں میں 75 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ وزرا نے واضح کیا کہ بعض منصوبے 100 روز سے آگے بھی جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں