0

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شادی سے واپسی پر کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی — ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق، 6 بچے شامل

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پی ٹی وی نیوز) رجانہ روڈ پر ایک المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں چھ بچے شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کار جمعرات کی رات چک 268 جی بی کے قریب مکئی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ خاندان ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہا تھا اور اس کا تعلق چک 66 جی بی سے تھا۔ چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ باقی زخمی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں