0

سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم شیخ کا نکاح — ابراہیم شیخ سے شادی، شوبز ستارے شریک

کراچی (پی ٹی وی نیوز) معروف اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم شیخ کا نکاح ان کے منگیتر ابراہیم شیخ سے ہو گیا ہے۔ یہ تقریب 26 نومبر کو خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ سلینا نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں جن پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

نکاح کے موقع پر دلہن نے چاندی کے ستاروں سے مزین سفید آرگنزا شرارا اور سونے کی گوٹا کناری والا دوپٹہ پہنا جبکہ دولہا سفید کرتا پاجامہ اور کوٹ میں ملبوس تھے۔ تقریب میں جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مومل شیخ، صدف کنول اور شہروز سبزواری سمیت شوبز کی کئی شخصیات شریک ہوئیں۔ جوڑے کی منگنی جون 2025 میں ہوئی تھی اور نکاح سے قبل مایوں اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں