0

آئی جی پنجاب کا بڑا حکم، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میں پانچ سال سے زائد ڈیپوٹیشن پر موجود افسران 15 دن میں اپنے اضلاع کی پولیس لائن میں رپورٹ کریں

الیاس صادق وٹوالیاس صادق وٹو

لاہور (پی ٹی وی نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبد الکریم نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میں ڈیپوٹیشن پر پانچ سال یا اس سے زائد عرصہ گزارنے والے پولیس افسران کو 15 دن کے اندر اپنے اپنے ضلع کی پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

این این آئی کے مطابق آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں رپورٹ نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔ حکم کا اطلاق ان تمام افسران پر ہوگا جو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں اور جن کی ڈیپوٹیشن کی مدت پانچ سال یا اس سے زیادہ ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی ڈیپوٹیشن پالیسی میں ترمیم کے بعد کسی افسر کی پوری سروس میں ڈیپوٹیشن کی مجموعی مدت زیادہ سے زیادہ پانچ سال مقرر کی گئی ہے، جو عام طور پر تین سال اور دو سال کی توسیع پر مشتمل ہوتی ہے۔ ڈیپوٹیشن ختم ہونے کے بعد افسر کو 15 دن کے اندر پنجاب پولیس میں واپس رپورٹ کرنا ہوتا ہے اور اس سے زائد تاخیر کو دانستہ غیر حاضری شمار کیا جاتا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو نئی پالیسی سے ایک سال کے لیے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جبکہ جونیئر رینک کے افسر کو سروس میں صرف ایک بار ڈیپوٹیشن مل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں