ڈاکٹر اعجاز اعوانسوہاوہ (پی ٹی وی نیوز) سوہاوہ کی عدالت نے تھانہ ڈومیلی میں درج منشیات فروشی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد اشفاق کو 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق مجرم کے خلاف مقدمہ نمبر 206/26 سی این ایس اے کی دفعہ 9(1)6 سی کے تحت درج تھا۔ مجرم محمد اشفاق ولد محمد اختر سکنہ ڈھوک رحم علی نے سال 2026 میں 1400 گرام چرس رکھنے اور منشیات فروشی کا جرم کیا تھا۔
جہلم پولیس نے مجرم کو جدید تفتیشی اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں پراسیکیوشن کے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہو گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
ماخذ: جہلم اپڈیٹس، 21 نومبر 2026




