0

جہلم: گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک جا پہنچا، ایل پی جی اور لکڑی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور

مرزا عبدالجبار بیگمرزا عبدالجبار بیگ

جہلم (پی ٹی وی نیوز) گیس کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک جا پہنچا جبکہ توانائی کے متبادل ذرائع ایل پی جی اور لکڑی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔

شہر اور گردونواح میں گیس کی طویل بندش نے گھریلو زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے اور خواتین کو گھر کے کام کاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بچوں کے لیے وقت پر کھانا تیار کرنا اور صبح اسکول جانے سے پہلے ناشتہ بنانا بھی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

سردی کے موسم میں گیس کی بندش سے گھروں کو گرم رکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ بزرگوں اور مریضوں کو گرم پانی اور گرم کھانے کی ضرورت ہوتی ہے، مگر گیس نہ ملنے کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

چھوٹے کاروبار بھی گیس کی کمی سے متاثر ہو رہے ہیں۔ تندور، ہوٹل، چائے کے ڈھابے اور دیگر چھوٹی دکانیں گیس کے بغیر اپنا کام جاری رکھنے میں دشواری محسوس کر رہی ہیں، جس سے ان کی آمدنی متاثر ہو رہی ہے اور مزدوروں کا روزگار بھی خطرے میں ہے۔

گیس نہ ملنے کی صورت میں گھروں اور کاروبار میں متبادل ذرائع استعمال کرنا پڑتے ہیں، مگر ایل پی جی اور لکڑی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، جس سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ شہر میں گیس کی فراہمی بہتر بنانے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں