واشنگٹن (پی ٹی وی نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کو وفاقی سزائے موت پر عمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پیر کو محکمہ انصاف میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک صدارتی ہدایت نامے پر دستخط کریں گے جس کے تحت بچوں کے قاتلوں، عصمت دری کرنے والوں اور انسانی سمگلروں کے لیے سزائے موت طلب کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ریاست کی سزائے موت کے 548 قیدیوں کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کر دی ہیں۔ ٹرمپ نے اسے انصاف کے خلاف ایک حیران کن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے عوامی تحفظ کے لیے 150 ملین ڈالر کی نئی گرانٹس کا بھی اعلان کیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




