تہران (پی ٹی وی نیوز) ایران نے کہا ہے کہ جب تک اس کی سات شرائط پوری نہیں ہوتیں، امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کو کہا کہ ایران نہ کوئی اقدام کرے گا اور نہ مذاکرات میں بیٹھے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان شرائط میں پابندیاں ختم کرنا، ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کی غلطی پر تنازع کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں تین تیل بردار ٹینکرز بحری سرنگوں سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئے، جبکہ امریکی فضائی نگرانی بھی جاری تھی۔ دوسری جانب غزہ میں پیر کی رات اور منگل کی صبح تین الگ اسرائیلی حملوں میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خان یونس میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی شامل ہے۔




