برسلز (پی ٹی وی نیوز) بیلجیم میں کفایت شعاری کے اقدامات کے خلاف پیر کو ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے بعد آج پروازوں کا نظام معمول پر آ گیا ہے۔ ہڑتال کے دوران برسلز ہوائی اڈے پر صبح سات بجے سے رات نو بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں اور 404 پروازیں منسوخ ہوئیں جس سے 50 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔ شارلروا ہوائی اڈے کی تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی تھیں۔ برسلز میں تقریباً 50 ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم بارٹ ڈی ویور نے بجٹ پر معاہدے کے لیے 31 دسمبر کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ معاہدہ نہ ہوا تو حکومت عملاً کام نہیں کر سکے گی۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




