اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا غلط استعمال سالانہ دو لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہا ہے۔ ڈان کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کا بے جا اور غیر ضروری استعمال صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق جب اینٹی بائیوٹک ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر یا نامکمل طریقے سے استعمال کی جاتی ہے تو جراثیم اس کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں اور دوا علاج میں مؤثر نہیں رہتی، جس سے عام انفیکشن کا علاج بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
اینٹی بائیوٹک صرف ڈاکٹر کے نسخے اور ہدایت کے مطابق استعمال کرنی چاہیے اور علاج کا کورس مکمل کرنا چاہیے، تاکہ جراثیم میں اس کے خلاف مزاحمت پیدا نہ ہو۔









