عابد محمود چوہدریجہلم (پی ٹی وی نیوز) نادرا نے شہریوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نکاح کے اندراج اور میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت نکاح کے اندراج سے لے کر شادی کے سرٹیفکیٹ کے حصول تک تمام مراحل پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے مکمل کیے جا سکیں گے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے نظام کے تحت نکاح رجسٹرار اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے نکاح کا ریکارڈ آن لائن درج کر سکے گا، جس کے بعد ڈیجیٹل میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔ نئے طریقہ کار کے تحت یہ سرٹیفکیٹ نہ صرف نکاح رجسٹرار بلکہ دولہا اور دلہن کے پاک آئی ڈی اکاؤنٹس میں بھی دستیاب ہوگا۔ مزید برآں، نادرا کے قومی ریکارڈ میں میاں بیوی کی ازدواجی حیثیت بھی خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہو جائے گی۔









