0

جہلم: نوگراں میں دوستوں نے دلہے کی کلائی میں 60 فٹ لمبا خشک میوہ جات کا ہار باندھ کر انوکھا تحفہ دیا

ڈاکٹر سہیل امتیاز خانڈاکٹر سہیل امتیاز خان

جہلم (پی ٹی وی نیوز) جہلم کے نواحی گاؤں نوگراں میں دوستوں نے دلہے کی کلائی میں 60 فٹ لمبا اور 10 کلو گرام وزنی خشک میوہ جات کا ہار باندھ کر انوکھا تحفہ دیا۔ دوستوں کی جانب سے محبت کے اس انوکھے اظہار نے شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں کو حیران کر دیا اور یہ منظر دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

دلہے کے دوستوں کے مطابق اس ہار کی تیاری میں تین دن لگے اور اس پر 80 ہزار روپے کی لاگت آئی۔ ہار میں خشک میوہ جات پروئے گئے تھے، جسے دلہے کی کلائی میں باندھا گیا۔ دوستوں نے اسے اپنی دوستی اور محبت کا انوکھا اظہار قرار دیا۔

اس موقع پر دوستوں نے دلہے کو نوٹوں کے ہار بھی پہنائے، اس پر کرنسی نوٹ نچھاور کیے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ تقریب میں شریک افراد نے دوستوں کے اس انوکھے انداز کو خوب سراہا اور دلہے کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں