چوہدری عابد محمودجہلم (پی ٹی وی نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے بہو قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم جاوید اختر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو یہ سزا سنائی۔
تفصیلات کے مطابق مجرم نے فروری 2026 میں اپنی بہو کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کر دیا تھا، جبکہ اس واقعے میں اس کے دو پوتے اور دو پوتیاں بھی زخمی ہوئے تھے۔
مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ راجہ حق نواز نے کی، جن کی محنت سے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی گئی۔ عدالت میں پیش کیے گئے ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم پر جرم ثابت ہوا۔




