0

جرمنی: سینکڑوں سکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکیاں

برلن (پی ٹی وی نیوز) جرمنی میں سینکڑوں سکولوں کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کسی سکول کو کوئی مخصوص خطرہ نہیں ہے۔ حکام کے مطابق دارالحکومت برلن اور کم از کم چار دیگر علاقوں کے سکولوں کو پیر کو یہ دھمکیاں بھیجی گئیں۔ صرف ریاست بادن وورتمبرگ میں 450 سے زائد سکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں۔ جرمن اخبار بلڈ کے مطابق ای میل کا موضوع “موت تمہارا انتظار کر رہی ہے” تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں عوام میں بے چینی پھیلاتی ہیں اور یہ ایک سنگین جرم ہے۔ یورپ بھر میں حالیہ ہفتوں میں سکولوں کو جھوٹی دھمکیوں کی لہر دیکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں