0

پنجاب کے چار صوبوں میں مبینہ تقسیم کی فہرست سامنے آ گئی — شمالی پنجاب کا دارالحکومت راولپنڈی تجویز

الیاس صادق وٹوالیاس صادق وٹو

جہلم (پی ٹی وی نیوز) پنجاب کے چار صوبوں میں مبینہ تقسیم کے حوالے سے سامنے آنے والی فہرست نے صوبے کے انتظامی مستقبل اور مختلف علاقوں کی ممکنہ نئی حیثیت کے بارے میں ایک اہم بحث کو جنم دیا ہے۔ اس مجوزہ منصوبے کے مطابق پنجاب کو شمالی پنجاب، شمال مشرقی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے۔ اس تقسیم کا مقصد مختلف جغرافیائی خطوں کو الگ انتظامی شناخت دینا اور حکومتی امور کو مقامی سطح پر زیادہ مؤثر بنانا ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کسی حتمی سرکاری فیصلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مبینہ فہرست میں شمالی پنجاب کو ایک وسیع انتظامی اکائی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کا دارالحکومت راولپنڈی تجویز کیا گیا ہے۔ اس میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، بھکر، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا شامل ہوں گے۔ اس مجوزہ صوبے کی آبادی 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ظاہر کی گئی ہے۔

مبینہ فہرست کے مطابق شمال مشرقی پنجاب کا دارالحکومت لاہور، وسطی پنجاب کا فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کا ملتان تجویز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں