اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کے قومی حکومت کے قیام کے مطالبے سے لاتعلقی اختیار کر لی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت کے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی موقف اپنائے گی۔




