0

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، لڑائی جھگڑا کرنے اور دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار

مرزا عبدالجبار بیگمرزا عبدالجبار بیگ

سوہاوہ (پی ٹی وی نیوز) تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو ملزمان شہریوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا کر رہے ہیں اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمد حفیظ ولد محمد عظیم اور فضل حسین ولد علی بہادر سکنہ کوہالی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے امن و سکون میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ماخذ: جہلم اپڈیٹس، 21 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں