اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ہے — پٹرول ایک روپے سستا ہو کر 313 روپے فی لیٹر اور ڈیزل دو روپے کم ہو کر 346 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آج 27 نومبر سے نافذ ہیں۔
اس سے قبل پٹرول 314 روپے اور ڈیزل 348 روپے فی لیٹر تھا۔ ڈیزل کی قیمت چار ماہ میں پہلی بار 350 روپے سے نیچے آئی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے، خصوصاً ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں۔




