اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) پاکستان کو اگلے ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.21 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق فنڈ کے ساتھ جاری پروگرام کے تحت جائزہ مکمل ہونے کے بعد رقم جاری کی جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور معیشت کو سہارا ملے گا۔




