0

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے — کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

انقرہ (پی ٹی وی نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی موسمیاتی اہداف پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اجلاس میں موسمیاتی مالی معاونت اور کاربن کے اخراج میں کمی پر غور کیا جائے گا۔ مبصرین کے مطابق اجلاس کے اب تک کے نتائج توقعات سے کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں