مظفرآباد (پی ٹی وی نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی نے کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی بحالی کے لیے شرائط رکھ دی ہیں۔
شرائط کے مطابق کمیٹی کو مسلح گروپ ختم کرنا ہوں گے، بند سڑکیں کھولنا ہوں گی اور عوامی معافی مانگنی ہوگی۔ اسمبلی کا کہنا ہے کہ شرائط پوری ہونے پر ہی مذاکرات کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔




