0

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں ہو گا، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا پرانا نام بحال

پشاور (پی ٹی وی نیوز) پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پیر کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ بارہ سال بعد پی ایس ایل کا افتتاح پشاور میں ہو رہا ہے۔ لیگ کا بارہواں ایڈیشن 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک کھیلا جائے گا اور پشاور میں کئی میچز ہوں گے، جن کا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

گورنر کنڈی نے اعلان کیا کہ پشاور کے اسٹیڈیم کا تاریخی نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کر دیا گیا ہے۔ سابق صوبائی حکومت نے فروری 2025 میں اس کا نام بدل کر عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا تھا۔ کنڈی کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز نے 1980 کی دہائی میں یہ گراؤنڈ تعمیر کروایا تھا اور پرانے نام کی بحالی پشاور کی تاریخ اور کھیلوں کی وراثت کا احترام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں