دوحہ (پی ٹی وی نیوز) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج دوحہ میں سری لنکا اے اور بھارت اے کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 53 گیندوں پر 204 رنز بنا کر تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم سیمی فائنل میں وہ 27 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ابھیشیک شرما نے 63 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ پاکستان شاہینز کا سیمی فائنل کل جمعہ کو دوپہر تین بجے بنگلہ دیش اے سے ہوگا جبکہ فائنل اتوار 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔




