0

پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز کا ٹریلر 24 نومبر کو جاری ہوگا

(پی ٹی وی نیوز) پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز “جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو” کا پہلا باضابطہ ٹریلر 24 نومبر کو جاری ہوگا۔ معروف ناول نگار فرحت اشتیاق نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ ٹریلر کے ساتھ سیریز کی موسیقی اور باضابطہ ساؤنڈ ٹریک بھی اسی روز جاری کیے جائیں گے۔

یہ سیریز فرحت اشتیاق کے اسی نام کے مقبول ناول پر مبنی ہے اور اسے مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔ سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، اقرا عزیز، صنم سعید اور بلال اشرف شامل ہیں۔

سیریز اصل میں جون 2025 میں ریلیز ہونا تھی، مگر تاخیر کے باعث اس کی ریلیز تقریباً دو سال پیچھے چلی گئی۔ نیٹ فلکس نے ابھی سیریز کی مکمل ریلیز کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ماخذ: پاکستان آبزرور، 20 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں