اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے — پٹرول 314 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 348 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے اور نئی قیمتیں آج 26 نومبر سے نافذ ہیں۔ ڈیزل کی قیمت چار ماہ میں پہلی بار 350 روپے سے نیچے آئی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے، خصوصاً ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں۔ مسافروں کا مطالبہ ہے کہ کرایوں میں بھی کمی کی جائے۔




